زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالر ؟

0
266

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر690 ملین ڈالرکی کمی کے ساتھ18.105 ارب ڈالر ہوگئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اس وقت سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم11.989 ارب ڈالرہے،اسی طرح کمرشل بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے 6.115 ارب ڈالرہے۔20 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں 690 ملین ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق حکومت کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی کی مد میں 391 ملین ڈالر کی ادائیگی کی گئی، اسی طرح دیگر حکومتی ادائیگیاں بھی کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here