ایمازون سربراہ پر ملازمین کے لیے چندہ مانگنے پرشدید تنقید

0
170

 

ایک کھرب 14 ارب ڈالر کے مالک جیف بیزوس کو چندہ مانگنے پر شرم آنی چاہئے

نیویارک(پاکستان نیوز) ایمازون کمپنی کے سربراہ جیف بیزوس کو اپنے ملازمین کیلئے عوام سے چندہ کی اپیل کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جیف بیزوس نے 25 ملین کی ڈالر سے ایک ریلیف فنڈ قائم کیا اور ساتھ ہی عوام سے اپیل کی کہ وہ اس فنڈ میں حصہ ڈالیں تاکہ کمپنی کے ملازمین اور انکے اہلخانہ کی مدد کی جا سکے۔سوشل میڈیا صارفین دنیا کے امیر ترین شخص کو عام لوگوں سے چندہ مانگنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ بیزوس کی جانب سے مدد کی اپیل عجیب منطق ہے ، ایک کھرب 14 ارب ڈالر کے مالک کو چندہ مانگنے پر شرم ا?نی چاہئے اور اسے چاہئے کہ وہ اپنی دولت ملازمین پر خرچ کرے۔ یہ خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے کہ ایمازون کمپنی کرونا کی وجہ سے اپنے ملازمین کو فارغ نہ کر دے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here