تجزیہ: حسین حقانی
واشنگٹن(پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی کے دعوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کان کچے ہیں، ٹرمپ کے نہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا خدا کرے بانی پی ٹی آئی اس خواب سے نکلیں جو انہوں نے اپنے لیے بیان لیا ہے ، اگر ان کے کان کچے ہیں اور لوگ آکر ان کے کان بھر دیتے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ صدر بھی کسی کے کان بھرنے سے پالیسی بنائیں گے ۔حسین حقانی نے کہا صدر کسی اور کے کہنے پراپنی پالیسی نہیں بناتے ۔سابق سفیر کا کہنا تھا نہ پہلے کبھی لابسٹ تھا، نہ اب ہوں، اگر ہوتا تو اس وقت پی ٹی آئی سے بہت زیادہ پیسے لیکر ان کو اس کام پر لگایا ہوا ہوتا کہ تمھارا سب کام ہو جائے گا۔