نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ بھر میں کم سے کم تنخوا ہ میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے ، آئندہ سال یکم جنوری سے نیویارک ، لانگ آئی لینڈ اور ویسٹ چیسٹر کائونٹی میں کم سے کم تنخواہ میں 50سینٹ اضافہ کیا جائے گا جس سے تنخواہ 16ڈالر 50سینٹ فی گھنٹہ ہو جائے گی ، جبکہ دیگر ریاستوں میں تنخواہ 15ڈالر 50سینٹ فی گھنٹہ ہو جائے گی ۔نیو یارک ریاست میں موجودہ کم از کم اجرت $15.00 فی گھنٹہ اور نیویارک سٹی، لانگ آئی لینڈ، اور ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی میں $16.00 ہے۔ نئی شرحیں دونوں جغرافیائی مقامات پر 50 سینٹ اضافے کی عکاسی کریں گی۔