واشنگٹن(پاکستان نیوز) ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک کے ہاں14ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ خبر کے مطابق نیورالنک کی ایگزیکٹو شیون زیلس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے بیٹے سیلڈن لیکرگس کی پیدائش کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں نومولود کو “جگنارٹ جیسی مضبوط جسامت کا حامل اور سونے جیسے دل والا” قرار دیا جس پر ایلون مسک نے دل کے ایموجی کے ساتھ ردعمل دیا۔