98 فیصد مسلم آبادی پر مشتمل تاجکستان میں حجاب پہننے پرپابندی عائد

0
6

دوشنب(پاکستان نیوز) وسطی ایشیائی ملک تاجکستان میں حجاب پہننے پر پابندی کا قانون منظور کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا ر پورٹس کے مطابق 98 فیصد مسلم آبادی پر ملک تاجکستان میں مشتمل وسطی ایشیائی حجاب پہنے پر پابندی کا قانون منظور کر لیا گیا جس کے تحت بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے ۔ نئی قانون سازی کے تحت حجاب یا دیگر ممنوعہ مذہبی لباس پہننے والے افراد کو 7,920 سومونیس ( تقریبا 700 ڈالرز ) تک کا بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے ۔ وہ کمپنیاں جو اپنے ملازمین کو ممنوعہ لباس پہننے کی اجازت دیتی ہیں انہیں )39,500 سومونٹیس (3,500 ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خلاف ورزی کے مرتکب سرکاری اہلکاروں اور مذہبی رہنمائوں کو 57,600-54,000 )سمونی (4,800 سے 5,100 ڈالرکے سخت جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here