گورنر نے ٹرمپ کی جانب انگلی اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ کوحقیقت پسندی سے کام لینا چاہئے
نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے گورنر اینڈریو کومیو نے کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت کو مورد الزام ٹہرانے پر سی این این رپورٹر پر جھاڑ پلا دی ، سی این این رپورٹر جیک ٹیپر نے گورنر سے کہا کہ حکومت کورونا کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام رہی جس کے جواب میں گورنر نے ٹرمپ اور دیگر حکام کی جانب انگلی اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ کوحقیقت پسندی سے کام لینا چاہئے ہم نے شہریوں کو کورونا سے محفوظ بنانے کے لیے ہر وہ اقدامات کیے ہیں جن کی اشد ضرورت تھی ، لاک ڈاﺅن وقت کا تقاضا تھا جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا ۔