گینگ ریپ پر اُکسانے والی شیطان سے بڑھ کر ہے، ارمینہ

0
188

لاہور(پاکستان نیوز) برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے کہا ہے کہ جو عورت مرد حضرات کو دوسری خواتین کا ’گینگ ریپ‘ کرنے کے لیے اکسائے وہ شیطان سے بھی بڑھ کر ہے ۔ارمینہ خان نے یہ بیان ایک بھارتی خاتون کی جانب سے ہندو نوجوانوں کو مسلمان خواتین کے ’گینگ ریپ‘ پر اکسانے کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے ۔ارمینہ خان نے ہندو خاتون کے بیان کی خبر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’دوسری خواتین کے ’گینگ ریپ‘ کی دعوت دینے والی عورت ان کی نظر میں شیطان سے بڑھ کر ہے ۔پاکستانی اداکارہ نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ انہیں نہیں پتہ کہ گینگ ریپ پر مرد حضرات کو اکسانے والی خاتون کہاں سے آئی ہے تاہم انہوں نے خطرناک بیان دینے کے بعد اپنا بیان سوشل میڈیا سے ہٹا لیا ہے ۔ارمینہ خان کے مطابق جس ہندو خاتون نے نوجوانوں کو مسلمان خواتین کے گینگ ریپ کی دعوت دی تھی اسے سیاسی جماعت کے عہدے سے بھی ہٹا لیا گیا ہے ۔اداکارہ نے اپنے ٹویٹ میں جس خبر کو شیئر کیا اس کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کے خواتین ونگ ’محلا مورچا‘ کی خاتون سنیتا سنگھ نے کچھ دن قبل سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ہندو نوجوانوں کو10،10کی ٹولیاں بناکرمسلمان خواتین کا گینگ ریپ کرنے کے لیے اکسایا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here