لاہور(پاکستان نیوز) معروف سکالر جاوید احمد غامدی نے ہوائی عملے کی خواتین کے لیے مہرم کے بغیر عمرہ و حج کرنے کو شرعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن و حدیث میں ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ لڑکیاں مہرم کے بغیرعمرہ و حج نہیں کر سکتی ہیں، انھوں نے کہا کہ پرانے وقتوں میں مکہ سے مدینہ کا سفر چھ دنوں پر محیط ہوتا تھا اور اس دوران خواتین کو اکیلے سفر کی اجازت نہیں ہوتی تھی اور ان کے لیے ساتھ کسی مہرم کے ہونے کو ضروری قرار دیا گیا تھا ، آج کے دور میں ایسی میں کوئی بات نہیں ہے، اکثر ہوائی عملے کی لڑکیاں مجھ سے پوچھتی ہیں کہ ہمیں سہولت ہوتی ہے کہ سعودی عرب کے ہوٹلوں میں قیام کرتی ہیں ، وہاں کچھ دن قیام کرتی ہیں اس دوران اگر عمرہ کی سعادت حاصل کرلیں لیکن ہمیں منع کیا جاتا ہے کہ ساتھ مہرم کا ہونا ضروری ہوتا ہے جس پر جاوید احمد غامدی کا کہنا تھا کہ قرآن و حدیث سے ایسی کوئی بات ثابت نہیں ہے۔








