بھارت کا فیٹف کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کا اعتراف

0
137

نیویارک (پاکستان نیوز)بھارتی وزیر خارجہ نے فیٹف کو پاکستان کے خلاف سیاسی طور پر استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا ،پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں رکھنا مودی حکومت نے یقینی بنایا۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی کوشش سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہا۔ ہماری ہی کوششوں سے پاکستان فیٹف کے ریڈار پر آیا تھا۔انھوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں شامل ر ہے۔ہندوستانی جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنماؤں کی خارجہ پالیسی سے متعلق ورچوئل ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان نے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنے کی کوشش کی ہے جبکہ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ دہشت گردی کو عالمی مسئلہ سمجھا جائے۔جے شنکر نے کہا کہ ہماری وجہ سے پاکستان ایف اے ٹی ایف کے دائرہ کار میں ہے اور اسے گرے لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here