وزیراعظم نے مشیر، معاونین خصوصی کابینہ کمیٹیوں سے ہٹا دیئے

0
156

عبدالرزاق دائود، ڈاکٹرعشرت حسین،ندیم بابر،شہزاداکبر، ذوالفقار عباس بخاری ،محمد شہزاد ارباب اور ڈاکٹر ثانیہ نشتراپنے عہدوں سے فارغ

اسلام آباد(پاکستان نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مشیران اورمعاونین خصوصی کو کابینہ کمیٹیوں کی رکنیت کے عہدوں سے فارغ کرتے ہوئے تمام کمیٹیوں کی تشکیل نو کر دی۔ ذرائع کے مطابق جن مشیران اور معاون خصوصی کو کمیٹیوںکی رکنیت سے فارغ کیا گیا ، ان میں عبدالرزاق دائود، ڈاکٹرعشرت حسین،ندیم بابر،شہزاداکبر، ذوالفقار عباس بخاری ،محمد شہزاد ارباب اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر شامل ہیں۔کابینہ ڈویڑن کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے جن کے مطابق اب کسی کمیٹی میں کوئی غیر منتخب مشیر یا معاون خصوصی شامل نہیں۔کمیٹیوں کی تشکیل نو کے بعدوزیر خزانہ و ریونیو، ای سی سی،نجکاری اور سٹیٹ اونڈ انٹرپرائیزز ، وزیر منصوبہ بندی ، ترقیات اور خصوصی اقدامات سی پیک ، توانائی اور وفاقی وزیر تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مشیروں اورمعاونین کوای سی سی،کابینہ کمیٹی اوردیگراجلاسوں میں خصوصی دعوت پربلایا جائیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here