بھارت لداخ میں ناکام، چین سے مقابلے کے قابل نہیں:امریکی جریدہ

0
107

واشنگٹن (پاکستان نیوز ) میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت لداخ میں ناکام ہوگیا طویل جنگ کے قابل نہیں۔ جریدے نے بھارت کا پول کھولتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ کشمکش میں بھارتی فوج کو لینے کے دینے پڑ گئے ،20اہلکار ہلاک ہوچکے ،بات چیت بے نتیجہ رہی معیشت تباہ ہوگئی،نئی دہلی بیجنگ کو پیچھے دھکیلنے کی صلاحیت نہیں رکھتا،بھارتی بحریہ کے بجٹ میں کمی کی گئی ہے ، معاشی پابندیاں چین کیلئے کوئی معنی نہیں رکھتیں، جنگ سے نئی دہلی مختارانہ خارجہ پالیسی سے ہاتھ دھوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے فارن پالیسی نے لداخ میں بھارتی فوج کی ناکامی کا پول کھول دیا، چین کے ساتھ کشمکش میں بھارتی آرمی کو لینے کے دینے پڑ گئے ، بھارت چین کو پیچھے دھکیلنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، بدترین معیشت والا ملک طویل جنگ لڑنے کے قابل نہیں۔امریکی جریدے فارن پالیسی میگزین کے مطابق بھارت اور چین کے درمیان لداخ کا تنازعہ برقرار ہے ، گزشتہ مئی میں شروع ہونیوالے بحران نے جون کے وسط میں سنگین صورتحال اختیار کرلی، دونوں ممالک کی افواج میں تصادم سے 20 بھارتی اور متعدد چینی فوجی ہلاک ہوگئے۔ 6 نومبر کو دونوں ممالک کے درمیان آخری بات چیت ہوئی جو بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ سرد ترین مقام لداخ میں دونوں ممالک کی فوج ایک دوسرے کے سامنے ہے۔جریدے کے مطابق بھارت کی جانب سے معاشی پابندیاں چین کیلئے کوئی معنی نہیں رکھتیں، بھارت کسی بھی فوجی تنازع کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here