پاکستان :تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

0
142

شمالی وزیرستان(پاکستان نیوز) ماڑی پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیر ستان بنوں ویسٹ بلاک سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر یومیہ 2 کروڑ 50 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی اور بتدریج یومیہ گیس دستیابی 5 کروڑ مکعب فٹ تک بڑھ جائیگی۔ ماڑی پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ ان ذخائر سے یومیہ 300 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو سکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here