میئر ڈی بلاسیو کا بجٹ خسارے کو پورا کرنے کیلئے ملازمین کی کٹوتیوں کا فیصلہ

0
370

 

اکتوبر سے 900ملازمین کی پانچ روز کی تنخواہوں کی کٹوتیوں سے 21ملین ڈالر کی رقم حاصل ہوگی

نیویارک (پاکستان نیوز)میئر ڈی بلاسیو ریاستی بجٹ کو بیلنس کرنے میں ایک مرتبہ پھر کامیابی کی طرف گامزن ہیں ، اس سلسلے میں 900سرکاری ملازمین کی پانچ روز کی تنخواہوں کی کٹوتیاں کی جائیں گی جس سے 21 ملین ڈالر کی خطیر رقم شہری بجٹ میں شامل کر کے خسارے کو متوازن کیا جائے گا ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میئر ڈی بلاسیو نے کہا کہ بجٹ کو متوازن بنانے کے لیے یہ ضروری ہوگیا ہے ، گزشتہ ہفتے میئر ڈی بلاسیو نے اعلان کیا تھا کہ وہ اور ان کے آفس کے 500ملازمین پانچ روز کی لے اُفس کے ساتھ ایک بلین ڈالر کی خطیر رقم بچائیں گے جس سے بجٹ کے خسارے کو پورا کرنے میں مدد ملے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here