شیعہ تنظیموں کا پاکستان میں اہل تشیع برادری کیخلاف تعصب پسندی پر اظہار تشویش

0
195

 

پاکستان میں قومی سطح پر سنی شیعہ مذاکرے ، شرپسند عناصر کیخلاف کارروائی کیلئے عمران خان کے نام خط

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں شیعہ کی تنظیموں شیعہ پبلک افیئرز کمیٹی ، دی شیعہ مسلم کونسل آف سدرن کیلیفورنیا ، الخوئی فائونڈیشن اور یونیورسل مسلم ایسو سی ایشن آف امریکہ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے نام اپنے خط میں امریکہ اور کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ برادری کے خلاف بڑھنے والے تعصبانہ واقعات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ نہ صرف ان تعصبانہ واقعات کا نوٹس لیں بلکہ قومی سطح پر سنی اور شیعہ علما کو ایک پیج پر کھڑا کریں ، دونوں میں مذاکرات ہونے چاہیں ، تمام معاملات کو افہام تفہیم سے حل ہونا چاہئے اور ایسے افراد جوکہ مذہبی منافرت کو ہوا دے رہے ہیں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انھوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی کہ وہ ملک بھر میں شیعہ کمیونٹی اور علما کو بھرپور تحفظ فراہم کریں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here