بھارتی مسلمان شناخت تبدیل کرنے پر مجبور

0
89

نئی دہلی(پاکستان نیوز) بھارتی مسلمان بیروزگاری کے خوف سے اپنی شناخت تبدیل کررہے ہیں کیونکہ مسلمان ہونے کی وجہ سے انہیں کوئی کام نہیں دیتا،میڈیارپورٹس کے مطابق منی بیگم نے بتایا کہ ہندو ہمیں ملازمت نہیں دیتے وہ ہم مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں۔ ان میں سے بعض نے ہمارے منہ پر کہا کہ ہم برے لوگ ہیں۔ نام تبدیل کرکے گھریلو ملازمہ کے طور پر 40 سال سے زیادہ کام کرنے والی منی بیگم نے کہا کہ انہیں بہت سے ہندو اور جین گھرانوں میں امتیازی سلوک اور توہین کا سامنا کرنا پڑا۔نئی دہلی کے ایک رہائشی پریجیت پانڈے کا کہنا تھا کہ وہ مسلمان ملازمین کو ملازمت دینے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ وہ انہیں خاندانی پوجا گھر کے آس پاس نہیں چاہتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here