لاہور(پاکستان نیوز)5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور جلائو گھیرائو کے کیس میں سلمان اکرم راجہ و دیگر رہنمائوں کی ضمانتیں منظور ہوگئیں۔ سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماں کی عبوری ضمانتوں میں 30 اکتوبر تک توسیع کا حکم دے دیا گیا، شیر پا پل پر تقاریر اور جلا گھیرا کیس میں 16 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے خلاف کیسز کی سماعت، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور جلائو گھیرائو کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے ایک اور مقدمہ میں عبوری ضمانت دائر کر دی، عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی 16 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماں کی عبوری ضمانتوں میں 30 اکتوبر تک توسیع کا حکم دے دیا ہے۔ ملزمان نے جناح ہائوس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، اسد عمر، عمرایوب، علیمہ، عظمی خانم، حافظ فرحت، اعظم سواتی، بلال اعجاز، علی امتیاز کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔