بروکلین (پاکستان نیوز)ٹائم سکوائر حملہ کیس میں جیکسن ہائٹس کے شہری کو سازش کرنے میں قصور وار قرار دیتے ہوئے پانچ سال جیل کی سزا سنا دی گئی ، بروکلین کی عدالت کے مجسٹریٹ جج رابرٹ ایم لیوی نے 25 سالہ عاشق عالم کو قصور وار قرار دیا ہے ، ملزم کا تعلق بنگلہ دیش سے بتایا جا رہا ہے جس کو سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا ، عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم اعلیٰ حکومتی شخصیت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا ، شواہد کے طور پر موبائل فون ریکارڈنگ اور ویڈیو بھی پیش کی گئی ، ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے مقصد کے حصول کے لیے ایک 9ایم ایم پسٹل بھی خریدا تھا۔