پاکستانی برآمدات بلند ترین سطح پر

0
97

اسلام آباد(پاکستان نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق کا کہنا ہیکہ پاکستانی برآمدات ایک ماہ کی تاریخی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عبدالرزاق داد نے کہا کہ نومبرمیں پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے جو 2.903 ارب ڈالر رہیں جب کہ گزشتہ سال نومبرمیں 2.174 ارب ڈالر تھیں۔ مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ نومبرمیں حکومت کا پاکستانی برآمدات کا ہدف 2.6 ارب ڈالرتھا اور رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں برآمدات میں27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جب کہ پانچ ماہ میں 12.365 ارب ڈالرکی برآمدات رہیں۔ عبدالرزاق داد کے مطابق رواں مالی سال کے 5 ماہ میں حکومت کا برآمدات کا ہدف12.2 ارب ڈالرتھا جب کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 9.747 ارب ڈالرکی برآمدات تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here