لندن(پاکستان نیوز) برطانوی جریدے دی اکنامسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی مشکلات کم ہوتی نظر نہین آرہیں، سرکاری خزانہ تقریباً خالی پڑا ہے، ملک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے قرضے کا انتظار ہے، دی اکنامسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ حکومت قائم ہو چکی ہے، وفاقی کابینہ بھی تشکیل پا چکی ہے مگر پاکستان کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آرہیں، معیشت اب تک ڈانواں ڈول ہے، مزید بیرونی قرضوں کی اشد ضرورت ہے۔ جریدے نے لکھا کہ ملک کو اب بھی بہت سے مسائل کا سامنا ہے، سرکاری خزانہ تقریباً خالی پڑا ہے، ملک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے قرضے کا انتظار ہے۔ دہشتگردی کی لعنت نے ملک کو اب تک جکڑ رکھا ہے، دہشتگردی کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔