بائیڈن کا مواخذہ، ریپبلکن پارٹی نے سرگرمیاں تیز کر دیں

0
65

واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر جوبائیڈن کیخلاف مواخذے کی کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ریپبلکن پارٹی نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں جس کی وجہ سے وائٹ ہائوس کے حکام سخت تذبذب اور پریشانی کا شکار نظر آرہے ہیں۔ ہائوس کی نگرانی اور احتساب کمیٹی کے چیئرمین جیمز کامر کا کہنا ہے کہ ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں نے صدر بائیڈن اور ان کی فیلی کیخلاف لگنے والے سنگین الزامات کی جوابدہی کیلئے دستاویزی رپورٹ بمعہ تمام ٹھوس ثبوتوں کے محکمہ انصاف کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بائیڈن فیملی پر لگنے والے کرپشن کے الزامات کے ثبوت واضح اشارہ کرتے ہیں کہ انہوں نے غیر ملکیوں سے مالی مفادات حاصل کیے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here