سیم خان نے تمام شرکاءکا خصوصی شکریہ ادا کیا، جانی بشیر کا سیم خان کی کاوش اورشاندار پارٹی پر خراج تحسین ، پروگرام کو بھرپور سراہاگیا
مقامی علاقوں کے میئرز ، نمائندگان کی بھی پروگرام میں شرکت ، دوستانہ میچ میں واشنگٹن نے نیویارک کو ہرا دیا ، آتش بازی کا شاندار مظاہر ہ بھی کیا گیا
نیوجرسی (خصوصی رپورٹ)پی ٹی آئی نیو جرسی کے صدر اور پی ٹی آئی یو ایس اے کے جنرل سیکرٹری سیم خان کی بھرپور کاوش سے تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ٹی آئی یو ایس اے کے تفریحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں باربی کیو پارٹی ، کیک کاٹنے کی تقریب اور دوستانہ میچ کا انعقاد کیا گیا ۔جانی بشیر اور سیم خان نے اپنی بھرپور کاوشوں سے ضمیر خان اور امجد نواز کے درمیان تمام غلط فہمیاں ختم کروا دیں ۔ سیم خان نیو جرسی میں اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی یو ایس کا سب سے بڑا اکٹھ کرنے میں کامیاب رہے ۔اس دوران پی ٹی آئی امریکہ کی قیادت نے باربی کیو پارٹی سے لطف اٹھایا جبکہ اس کے ساتھ کیک کاٹنے کی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ۔پی ٹی آئی یو ایس اے کے رہنماﺅں نے ایک دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا جس میں واشنگٹن کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے نیویارک کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا ۔پی ٹی آئی امریکہ کی قیادت کے علاوہ ریجنل چیپٹرز کے منتخب نمائندوں ، مقامی میئرمسٹر بریڈ کوہن ، اسمبلی وومن مس نینسی پنکن اور کاﺅنٹی ایگزیکٹو مس شانتی نارا نے بھی شرکت کی ۔پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں تحریک انصاف یو ایس اے کے صدر جونی بشیر ، امجد نواز ، یو ایس اے یوتھ سیکرٹری خورشید بھلی ، سینئر ایڈوائزر وقار خان ، پی ٹی آئی فنانس سیکرٹری اسد آفتاب ، پی ٹی آئی نیویارک کے صدر ضمیر خان ، جنرل سیکرٹری شاہد رانجھا ، کنکٹی کٹ کے صدر ضیاءالرحمن ، جنرل سیکرٹری سید حیدر ، میری لینڈ چیپٹر کے صدر منیر کھٹانا،نیو جرسی کے صدر احسن فاروقی ، بصیر احمد ، یوتھ سیکرٹری رضوان طالب ، ظہیر عباس ، ورجینیا چیپٹر کے جنرل سیکرٹری شاہد عباسی ، فرخ شاہ ، فرید خان سمیت دیگر عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ سیم خان نے پروگرام میں شرکت کرنے اور بھرپور کوریج کرنے پر تمام صحافیوں جن میں اصفر امام ، مجیب لودھی ، معوذ صدیقی ، ریاض بابر ، فہیم میاں ، اسلم ڈھلوں ،قیصر بھٹہ ، ظفر چیمہ ، خاور ملک ، آصف بیگ ، پولیس کمشنر ناصر سلیم ، وسیم سید ، فرخ شاہ ، محمد فرخ اور دیگر شرکا ءکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔پروگرام کے اختتام پر ایک دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا جس میں واشنگٹن ڈی سی کی ٹیم جانی بشیر نے مجیب لودھی کی قیادت میں کھیلنے والی نیویارک کی ٹیم کو شکست سے دوچار کر دیا ۔ میئر کوہن نے بھی اس موقع پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے شاندار چھکا لگایا ۔ آخر میں آتشبازی کا دلکش مظاہرہ کیا گیا جسے شرکاءنے خوب سراہا اور سیم خان کی کاوشوں کی بھرپور تعریف کی ۔سیم خان نے تمام شرکا کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ پی ٹی آئی یو ایس اے کے صدر جانی بشیر نے پی ٹی آئی امریکہ کے تمام رہنماﺅں کو اکٹھا کرنے پر پی ٹی آئی یو ایس اے کے جنرل سیکرٹری اور پی ٹی آئی نیوجرسی کے صدر سیم خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے ایونٹ کا انعقاد کر کے تمام قیادت کو یکجا کر دیا ۔