نیویارک(پاکستان نیوز) پاکستانی نژاد امریکی سعد بی عمر ییل انسٹیٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ کے اعزازی ڈائریکٹر بن گئے انہوں نے امریکہ ، گوئٹے مالا، کینیا، یوگنڈا، ایتھوپیا، پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا میں کئی مطالعاتی سیمینارز سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر عمر تحقیقی پورٹ فولیو میں سانس کے وائرس جیسے انفلوئنزا، آر ایس وی اور حال ہی میں کووڈ19کی وبائوں پر تحقیقات شامل ہیں۔ ڈاکٹر عمر کا کام کا عالمی اور امریکہ کی مخصوص پالیسی سفارشات میں حوالہ دیا گیا ہے اور کئی ممالک نے طبی اور صحت سے متعلق قانون سازی میں ان کی گائیڈ لائن کو فالو کیا۔ انہوں نے 100سے زیادہ جونیئر فیکلٹی، کلینیکل، ریسرچ پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوز، پی ایچ ڈی اور دیگر گریجویٹ طلبا کی براہ راست سرپرستی کی ہے۔ ڈاکٹر عمرنے متعدد ایوارڈز حاصل کیے۔ دریں اثنا پاکستانی نژاد امریکی عاطف سعید نے باضابطہ طور پر فلاڈیلفیا بین الاقوامی ایئرپورٹ کے نئے سی ای او کا عہدہ سنبھال کر اپنی پیشہ وارانہ خدمات کا آغاز کردیا ہے۔ اس ایئرپورٹ سے32ملین مسافروں کی سالانہ سروسنگ،106000 کل وقتی ملازمتیں اور ہر سال16.8بلین ڈالر کی پیداوار کی وہ نگرانی کریں گے عاطف سعید نے تعلیم کے حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ہوٹلوں میں ڈش واشنگ کے علاوہ تقریباً نو سال تک لیموزین چلائی انہوں نے یونیورسٹی آف فینکس سے بزنس مینجمنٹ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور پھر ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ڈبلیو پی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا۔