ڈبلیو ایچ او کا کردار اہم‘ٹرمپ نظر ثانی کریں‘عالمی ردعمل

0
137

 

تعلقات منقطع کرنا مایوس کن،جرمنی،عالمی ادارے کواضافی فنڈز فراہم کر دیئے،یورپی یونین

واشنگٹن ، برسلز، لندن،برلن (پاکستان نیوز) جرمنی نے صدر ٹرمپ کے عالمی ادارہ صحت سے تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے،برطانیہ عالمی ادارہ صحت سے فنڈ واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ یورپی یونین نے مطالبہ کیا ہے ٹرمپ عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کریں،عالمی ادارہ صحت سے تعلقات توڑنے پر امریکی سینیٹ ہیلتھ کمیٹی نے ویکسین کی تیاری میں مشکلات کی وارننگ دی ہے۔امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعلقات توڑ کر کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ جرمن وزیر صحت کا کہنا ہے کہ یہ ’مایوس کن‘ اور عالمی صحت کے لیے ایک دھچکا ہے،بی بی سی کے مطابق برطانوی محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا،یورپی یونین نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کواضافی فنڈز فراہم کر دیئے ہیں۔ادھر امریکی سینیٹ کی ہیلتھ کمیٹی کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحتکیغلطیوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور اس کا وقت اس بحران سے نمٹنے کے بعد ہے،علاوہ ازیںامریکن میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی خبردار کیا ہے کہ اس بحران سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈنا بہت زیادہ مشکل ہو جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here