فلشنگ کوئنز نیویارک میں حادثہ،31سالہ خاتون گر کر ہلاک

0
132

مرحومہ سعدیہ امرین4بچوں کی ماں تھیں، پولیس تحقیقات جاری

نیویارک(پاکستان نیوز)نیویارک حادثوں کا گڑھ ہے۔پچھلے اتوار کی شام یہاں کے کوئنز بارو کے علاقے فلشنگ میں ایک اندہوناک واقعہ پیش آیا کہ31سالہ پاکستانی خاتون سعدیہ امرین جو اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی میں تھیں چھ فلور سے گر کر بےہوش ہوگئیں۔ایمبولینس نے فوری طور پر انکو زخمی حالت میں نیویارک ہسپتال میں پہنچایا گرنے سے کافی چوٹیں جسم کے دوسرے حصے پر آئی تھیں انہیں خون دیا گیا اور بچانے کی حتیٰ امکان کوشش کی گئی، ڈاکٹر کے بیان کے مطابق انہیں اندرونی طور پرشدید چوٹیں آئی تھیں اور خون بہہ چکا تھا۔لیکن خون دینے کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق32سالہ عامر شاہ جن کا تعلق گوجر خاں سے ہے نے اس حادثہ سے لاعلمی کا اظہار کیا۔تحقیقات جاری ہیں مرحومہ نے لواحقین میں4بچے اور شوہر ہیں مرحومہ کی عمر31سال بتائی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here