امریکہ: کورونا سے مزید3700اموات

0
126

 

واشنگٹن(پاکستان نیوز ) کورونا وائرس کے وار دنیا بھر میں جاری ہیں جس کے باعث اموات اور عالمی وبا کے مریضوں میں اضافہ ہوتا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث ریکارڈ 3700 اموات ہوئیں جبکہ ڈھائی لاکھ مریض رپورٹ ہوئے، ایف ڈی اے نے کورونا ٹیسٹ کٹ کی منظوری دے دی، کورونا ٹیسٹ کٹ دکانوں سے خرید کر گھروں میں استعمال کی جاسکتی ہے۔

ایف ڈی اے کی جانب سے کورونا کی دوسری ویکسین موڈرنا کی منظوری رواں ہفتے متوقع ہے۔امریکا میں کورونا ویکسینیشن کے تیسرے روز طبی عملے کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔امریکی نومنتخب صدر جو بائیڈن ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کورونا ویکسین لگوائیں گے۔امریکی محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ کے سیکریٹری ڈیوڈ برن ہارٹ کورونا پازیٹو ہوگئے، ان کی صحت بہتر ہے، تاہم وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here