ہیوسٹن کی فلاحی تنظیموں کا لاکھ دوبارہ قابل استعمال فیس ماسک کا عطیہ

0
211

ہیوسٹن (پاکستا ن نیوز) ہیوسٹن کے میئر ٹرنر سلویسٹر نے اسماعیلی کونسل سمیت امریکہ کی فلاحی تنظیموں سے دوبارہ قابل استعمال ہونےوالے 5لاکھ فیس ماسک وصول کر لیے ہیں ، میئر ٹرنرنے ہیوسٹن کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے چہروں پر ماسک پہننے کو لازمی امر بنائیں اور ایسے افراد جن کو ماسک کی ضرورت ہے ہم سے رابطہ کریں ہم انہیں گھر پر ماسک پہنچائیں گے ، میئر سلویسٹر نے مشکل کی اس گھڑی میں فلاحی تنظیموں کی امداد کی تعریف کی اور کہا کہ مشکل کی ہر گھری میں فلاحی تنظیمیں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی ہیں جن پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ، اس موقع پر اسماعیلی کونسل ساﺅتھ ویسٹرن چیپٹر کے صدر مراد اجانی نے بتایا کہ چاہے فیس ماسک عطیہ کرنے کا وقت ہو ، مفت راشن کی تقسیم ہو ، تباہ حال گھروں کو پھر سے بنانے کا کام ہویا پھر ثقافتی بحالی کیلئے اقدامات ہوں ہم نے ہر ضرورت کے وقت کلیدی کردار ادا کیا ہے ، فوکس یو ایس اے کی چیئرپرسن شنیلا مومن نے بتایا کہ عطیہ کرنا ہماری تنظیم کا نصب العین ہے جس پر ہم سختی سے عملدرآمد کرتے ہیں ، فیس ماسک کی تقسیم سے لوگوں کو کورونا سے بچاﺅ میں مدد ملے گی او ر یہ ایک خوش آئند کار خیر ہے ، کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے فیس ماسک متاثرین اور بعد میں عام افراد میں تقسیم کیے جائیں گے تاکہ کورونا کے پھیلاﺅ کو روکا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here