غیر قانونی مقیم افراد کے ہاں4لاکھ بچوں کی پیدائش

0
52

واشنگٹن(پاکستان نیوز)گزشتہ سال امریکہ کی تمام ریاستوں میں مقیم غیر قانونی سیاحوں اور غیر ملکی ویزہ کے حامل کارکنوں نے تقریباً چار لاکھ بچوں کی پیدائش کی جو کہ بہت سے شہروں جیسے کلیولینڈ، اوہائیو کی آبادی سے زیادہ تھی۔ ان بچوں کو پیدائشی حق کے طور پر شہریت سے نوازا جاتا ہے باوجود اس کے کہ ان کے والدین کا امریکہ سے اسٹیٹس لیگل ہے یا نہیں۔ بچے جب بالغ ہوتے ہیں تو وہ اپنے والدین اور غیر ملکی رشتہ داروں کو گرین کارڈز کے لیے اسپانسر کرسکتے ہیں۔ امریکہ میں ایک نئی بحث چل نکلی ہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے کبھی بھی واضح طور پر یہ فیصلہ نہیں دیا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کے امریکہ میں پیدا ہونے والے بچوں کو امریکی شہریت ضرور دی جانی چاہیے، بہت سے سرکردہ قدامت پسند اسکالرز کی استدلال ہے کہ14ویں ترمیم میں شہریت کی ایک شق امریکہ میں پیدا ہونے والے غیر قانونی طور مقیم غیر ملکی یا غیر شہری کے بچوں کو لازمی پیدائشی شہریت فراہم نہیں کرتی۔ کیونکہ یہ بچے امریکی دائرہ اختیار کے تابع تصور نہیں کیے جاتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here