اسلام آباد(پاکستان نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 30کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔اے ڈی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابققرض کی منظوری مالیاتی، تکنیکی اور گورننس اصلاحات میں مدد کے لیے دی گئی، قرض کی رقم توانائی کے شعبے کی بہتری اور استحکام پر خرچ ہوگی، واضح رہے کہ2 روز قبل بھیایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 60کروڑ ڈالر زقرض کی منظوری دی تھی،اس کے علاوہ تعلیم سب کے لیے فانڈیشن کی طرف سے بھی اے ڈی بی کے ذریعے 24ملین گرانٹ خرچ کی جائے گی۔