پچھلے صدارتی انتخاب میں بڑی عمر کے لوگوں کے ووٹوں سے ری پبلکن پارٹی کو فتح حاصل ہوئی تھی
واشنگٹن (پاکستان نیوز )رائے عامہ کے نئے جائزوں کے مطابق صدر ٹرمپ کے مقابلے میں ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو معمر افراد کی زیادہ حمایت حاصل ہے ، پچھلے صدارتی انتخاب میں بڑی عمر کے لوگوں کے ووٹوں سے ری پبلکن پارٹی کو فتح حاصل ہوئی تھی، مئی میں صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ انسولین کی قیمتیں بڑھنے سے روک رہے ہیں، اس اعلان کا مقصد معمر افراد کو خوش کرنا تھا، ٹرمپ نے کہا تھا اس منصوبے میں شامل ہونے والوں کو 35 ڈالر ماہانہ میں انسولین کی تمام خوراکیں ملا کریں گی، امریکہ کی بعض ریاستوں میں کانٹے کا مقابلہ ہوتا ہے ، ان میں فلوریڈا اور ایری زونا کی ریاستیں شامل ہیں۔ یہاں پرسینئر کی تعداد بھی کافی ہے۔ ماضی میں یہ ووٹرز ٹرمپ کی پالیسیوں کو پسند کرتے تھے ، شہری نظم و نسق میں گڑ بڑ، نسلی نا انصافیوں کے اوپر تلے واقعات اور کرونا وائرس کی وبا نے رائے عامہ کو کافی تبدیل کیا ہے ، سائنا کالج کی جانب سے معمر افراد سے لیے گئے ایک جائزے میں ٹرمپ کو بائیڈن کے مقابلے میں جزوی سبقت حاصل تھی، جبکہ دو اور جائزوں میں بائیڈن کو آٹھ پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔