دوبارہ کاروبار شروع کرنے کیلئے 70فیصد اخراجات درکار ہیں ، 483ریسٹورنٹ مالکان کا اظہار خیال
نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک کی ریسٹورنٹ انڈسٹری بھی کورونا لاک ڈاﺅن سے بری طرح متاثر ہوئی ہے اور حالیہ سروے کے مطابق نیویارک کے 87فیصد ریسٹورنٹ مئی کا کرایہ ادا کرنے سے قاصر ہیں ، ریسٹورنٹ مالکان کی اکثریت لاک ڈاﺅن کے ودران کاروبار کی بندش کے دوران رواں برس مئی کا کرایہ دینے سے قاصر ہے ، مالکان کا کہنا ہے کہ وہ آدھا کرایہ دے سکتے ہیں ، سروے میں 483ریسٹورنٹ مالکان نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ، اعدادو شمار کے مطابق ہوٹل مالکان کو دوبارہ سے کاروبار شرو ع کرنے کے لیے اپنے 70 فیصد اخراجات کی ادائیگی کی ضرورت ہے جن سے وہ محروم ہیں۔