ہیوسٹن کی ہر دلعزیز شخصیت ریڈیو براڈکاسٹر، ایکٹر ڈائریکٹر عارف میمن کار حادثے میں اللہ کو پیارے ہو گئے

0
134

مرحوم کی عمر58سال تھی، دو بیٹیاں اور بیوہ چھوڑی ہیں،نماز جنازہ حمزہ مسجد میں ادا کی گئی، تدفین المیڈا جینیوا کے قبرستان میں ہوئی،اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے(آمین)

ہیوسٹن(نمائندہ خصوصی)ہیوسٹن کی ہر دلعزیز شخصیت، نہایت ہی ایماندار انسان ریڈیو ہم تو106.1ایف ایم کی جان عارف میمن جو اپنے کام اور اپنے خوبصورت پروگرام کی وجہ سے ہیوسٹن میں بے حد مقبول تھے۔وہ ایکٹر، ڈائریکٹر اور ساﺅنڈ سسٹم کے ماہر تھے۔اسی کا پروگرام ریڈیو ہم ایف ایم پر بہت مقبول تھا۔20سال بالی ووڈ میں گزارا اور راجیش کھنہ کے ساتھ بہت کام کیا۔ریڈیو سے اپنا پروگرام ختم کرکے چاٹ اینڈ پان سے ہوکر59ساﺅتھ فری وے سے ایگزٹ لیتے ہوئے،18ویلر ٹرک سے ٹکرا گئے اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔5گھنٹہ تک ٹریفک بند رہا گاڑی سے کاٹ کر انہیں نکالا گیا۔روزے کی حالت میں ان کو شہادت کا رتبہ مل گیا۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کرے(آمین)۔مرحوم کی عمر58سال تھی۔مرحوم نے دو بیٹیاں اور ایک بیوہ سوگواروں میں چھوڑی ہیں۔حمزہ مسجد میں نماز جنازہ اور تدفین بدھ کے روز المیڈا کے قبرستان میں کی گئی۔ریڈیو ہم ایف ایم ان کی کمی کو پورا نہیں کرسکتا ان کا انداز جداگانہ تھا۔پاکستان نیوز عارف میمن کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ان کی مغفرت کی دعا کیجئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here