نیویارک (پاکستان نیوز) دنیا میں بجلی سے چلنے والی کاریں بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون موسک ، بل گیٹس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں ، ٹیسلا کمپنی کے اثاثوں میں 6.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فورچون گاڑی کی فروخت کے حوالے سے 7.2 بلین ڈالر حاصل کیے گئے ، بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت اس وقت 127.7 بلین ڈالر کے قریب ہے جبکہ ٹیسلا کمپنی کے بانی کے اثاثوں کی مالیت 127.9 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔