نیویارک ، مشی گن ، فلوریڈا ، نیوجرسی،پنسلووینیامیں 50% کورونا مریض رجسٹرڈ

0
143

نیویارک(پاکستان نیوز ) نیویارک ، مشی گن ، فلوریڈا ، نیوجرسی،پنسلووینیا ان پانچ ریاستوںمیںشامل ہوگئی ہیں جہاں ملک بھر کے پچاس فیصد کورونامریض پائے جاتے ہیں ، ان ریاستوں میں ملک کی مجموعی تعداد کے50 فیصدکورونامریض رہائش پذیرہیں، نیویارک میں مثبت کیسز کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ، مونٹانا کے گورنرکا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، مارچ 29سے اپریل 4تک ان پانچ ریاستوں میں کورونا کے 44 فیصد کیس رجسٹرڈکیے گئے۔یاد رہے کہ مشی گن میں کورونا کیسوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے ۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق مشی گن ریاست ، رپورٹ کئے جانیوالے کورونا کیسوں کے حوالے سے دوسری ریاستوں سے آگے بڑھ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق مشی گن ، کورونا وبا سے متاثر ہونیوالی اور ہسپتال پہنچنے والے کورونا مریضوں کی تعدادکے حوالے سے ، اس وقت بدتر ریاستوں میں سے ایک ہے۔ گذشتہ سوموار کو مشی گن کی جانب سے ایک دن میں سات ہزار کیسوں رپورٹ کئے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here