ٹرمپ سے آئندہ مالی پیکج میں ریاستوں اور شہروں کیلئے خصوصی امداد کی بھی اپیل کر دی
نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے میئر ڈی بلاسیو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیاکہ وہ نیویارک شہر کو مارنا چاہتے ہیں ؟انھوںنے ٹرمپ سے گزارش کی کہ وہ آئندہ مالی پیکج کے دوران ریاستوں اور شہروںکے لیے کورونا کے حوالے سے خصوصی امداد کو لازمی طور پر مد نظر رکھیں تاکہ شہریوں کو مہلک وائرس سے محفوظ رکھنے کے سلسلے کو برقرار رکھا جا سکے ، انھوں نے ٹرمپ سے درخواست کی کہ وہ شہریوںکے حقوق کے لیے آواز بلند کریں ورنہ سینیٹ کبھی بھی ان کی تجویز کردہ سفارشات کی منظوری نہیں دے گی ۔