سمال بزنسز کیلئے 8.7بلین ڈالر کی رقم

0
109

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ کے محکمہ خزانہ نے چھوٹے اور اقلیتی ملکیت والے کاروباری حضرات کو بینکنگ تک محدود رسائی کے ساتھ قرض دینے میں مدد کے لیے 8.7 بلین ڈالر جاری کرنے کا اعلان کر دیا ۔ایمرجنسی کیپٹل انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت امدادی رقم 186 کمیونٹی مالیاتی اداروں میں تقسیم کی جائے گی ، نائب صدر کمیلا ہیرس اور ٹریژری سکریٹری جینٹ ییلن منگل کی صبح فریڈ مینز بینک فورم میں ریمارکس میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کریں گے۔سیاہ فام کمیونٹی کی اکثریت بہت کم مالی وسائل رکھتی ہے زیادہ تر پنشن کی رقم پر گزارا کر رہی ہے ، ایسی عدم مساوات بنیادی طور پر سیاہ فام کمیونٹیز میں رہنے والے لوگوں کے لیے کاروباری قرضوں اور اخراجات کو مشکل تر بنا دیتی ہے ۔8.7 بلین ڈالر 36 ریاستوں کے صدر دفتر کے ساتھ ساتھ گوام اور واشنگٹن ڈی سی کے اداروں میں تقسیم کیے جائیں گے۔کاروباری حضرات کو 200سے لے کر 1 لاکھ ڈالر تک قرض دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here