پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ

0
173

اسلام آباد(پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت10، 50، 100اور 1000روپے کے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کیے جائیں گے، وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ جن لوگوں نے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے ہیں وہ ایک سال میں کروالیں۔ انہوں نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وفاقی کابینہ نے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کیلئے ایک سال کی توسیع کی منظوری دی ہے، اسٹیٹ بینک چاہتا ہے کہ پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کیلئے چھ سال کی ایکسٹیشن کی جائے لیکن کابینہ نے ایک سال کی توسیع کی ہے۔ جن لوگوں نے 10، 50، 100اور 1000روپے کے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے ہیں وہ ایک سال میں کروالیں۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں ای وی ایم پر بات ہوئی، الیکشن کمیشن کو چاہییکہ شرائط پر مبنی ٹینڈر جاری کرے، ای وی ایم کا معاملہ پیپلزپارٹی نے2012 میں اٹھایا تھا، ای وی ایم کا معاملہ سابق صدر آصف زرداری نے ہی اٹھایا تھا، 2016 میں نوازشریف حکومت میں ووٹنگ مشین پر بحث ہوئی، ای وی ایم سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کومثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here