2030 میں دو مرتبہ ماہ رمضان آئیگا

0
6

اسلام آباد(پاکستان نیوز) ماہرین فلکیات کے مطابق سال 2030 میں رمضان المبارک دو مرتبہ آئے گا۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ قمری اور شمسی کیلنڈر کا فرق ہے، اسلامی یا قمری کیلنڈر چاند کی گردش کے مطابق اور اس کا سال 354 دنوں پرمشتمل اور عیسوی سال سے10سے11دن کم ہے، اسی لئے رمضان ہر سال10سے 11دن پہلے آتا ہے۔ ماہرین کے مطابق2030 میں رمضان المبارک پہلی بار 5 جنوری، دوسری بار26 دسمبر کو شروع ہوگا۔ اس طرح ایک عیسوی سال میں مسلمان دو مرتبہ جنوری میں30، دسمبر میں6 روزے رکھیں گے، مجموعی طور پر 36 روزے رکھیں گے، یہ نایاب موقع 33 سال بعد آتا ہے، قبل ازیں 1997 میں آیا، اگلا موقع 2063 میں ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here