2020 میں 50 صحافی مارے گئے

0
131

 

نیویارک(پاکستان نیوز) صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آﺅٹ بارڈرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال2020 میں 50 صحافی فرائض کی انجام دہی کے دوران مارے گئے۔ صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آﺅٹ بارڈرز (آر ایس ایف) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 84 فیصد صحافیوں کو پیشہ ورانہ ڈیوٹی کے دوران قتل کیا گیا۔ آر ایس ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال387 صحافیوں کو جیل میں ڈالا گیا، رواں سال 14صحافیوں کو کورونا وائرس بحران سے متعلق کوریج پر گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ سال 2019 میں 53 صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کے دوران قتل کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here