صدر بائیڈن کے حواس کام کرنا چھوڑ گئے:الیگزینڈریا

0
69

نیویارک(پاکستان نیوز) حکومتی جماعت ڈیمو کریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی نیویارک سے کانگریس کی رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کارٹیز نے امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کو ویٹو کرنے پر صدر جو بائیڈن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صدر بائیڈن بڑھاپے کی وجہ سے ان کے حواس کام کرنا چھوڑ گئے ہیں۔ اسی لئے وہ اسرائیلی جنگ کو روکنے کے بجائے جاری رکھنے کے حامی ہیں۔ صدر بائیڈن کو جہاں پارٹی کے اندر سخت تنقید کا سامنا ہے وہیں عوام کی اکثریت ان کے مایوس کن کردار سے سخت نالاں ہیں۔ میرا نہیں خیال کہ اگر وہ دوسری ٹرم کے لئے الیکشن لڑیں تو عوام انہیں کامیاب کرے گی بلکہ ان کے خلاف عوامی نفرت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here