تارکین وطن کےلئے بڑی خوشخبری :امیگریشن فراڈ سے بچیں

0
111

نیویارک ( بٹا موسٹوفی، کمشنر آف نیویارک میئر آفس برائے امیگریشن افیئرز)نئے سال اور نئی وفاقی انتظامیہ نے تارکین وطن کی پالیسی کے سلسلے میں خوش آئند خبریں دیں۔ صدر بائیڈن اور کانگریس نے نئے بل متعارف کروائے ہیں جو ہمارے شکستہ حال تارکین وطن کے نظام کو ٹھیک کرنے اور استحکام، انصاف اور اس ملک میں لاکھوں تارکین وطن کے لیے شہریت کے دروازے کھولیں گے۔ یہ انتہائی اہم پیش قدمیاں ہیں اور نیو یارک کے باشندے اس خبر کا خیر مقدم کرنے میں حق بجانب ہیں۔ تاہم، فی الوقت ہمیں نیو یارک کے باشندوں کو اس بارے میں محتاط طور پر متنبہ بھی کرنا ہے کہ امیگریشن فراڈ سے بچنے کے لیے خود ان کے لیے اور ان کے خاندانوں کے لیے ان نئی پیش قدمیوں کا کیا مطلب ہے۔ خود کا اور اپنے عزیز و اقارب کا تحفظ کرنے کے بہت سے طریقے موجود ہیں۔ امیگریشن فراڈ سے بچنے کے بارے میں نیو یارک کے باشندوں کے جاننے لائق باتیں حسبِ ذیل ہیں۔ کوئی نئے ویزے یا درخواستیں پ±ر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یوں تو ہم نیشنل امیگریشن پالیسی میں ہونےوالی مسرت بخش پیش قدمیوں کا جشن مناتے ہیں، مگر نیو یارک کے باشندوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ابھی تک، قانون میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور اسی وجہ سے شہریت کی کوئی ایسی نئی راہ نہیں ہے جس کے لیے درخواست دینی ہے۔ تارکین وطن میں اعانت کی خدمت کے کچھ فراہم کنندگان، جیسے نوٹریز، یا بے ایمان اٹارنی، فرضی ویزوں یا نیو یارک کے تارکین وطن باشندے جن دیگر قانونی مراعات کے اہل نہیں ہیں ان کے لیے درخواستوں کے معاملے میں ان کے ساتھ بد دیانتی کر کے اس خبر کے سلسلے میں الجھن کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
نیو یارک کے جن باشندوں کو تارکین وطن کی تازہ ترین پالیسی کی پیش قدمیوں کے بارے سوالات درپیش ہوں وہ NYCActionکو1800-354-0365پر، پیر سے جمعہ تک 9 بجے صبح سے 6 بجے شام کے بیچ کال کر کے جوابات اور مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ NYCAction سٹی سے فنڈ یافتہ، مفت اور محفوظ تارکین وطن سے متعلق قانونی مدد بشمول جامع تارکین وطن سے متعلق قانونی اسکریننگز اور بھروسہ مند کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کے نیٹ ورک میں قانونی نمائندگی پیش کرتا ہے۔ خدمات آپ کی زبان میں فراہم کی جاتی ہیں اور اس میں کمیونٹی پر مبنی دیگر وسائل اور امدادی خدمات کے نام حوالے شامل ہیں۔ NYCActionکی خدمات نیو یارک کے تمام باشندوں کے لیے دستیاب ہیں ۔
صرف اٹارنی اور الحاق یافتہ نمائندے، جیسے کہ NYCActionکے نیٹ ورک میں موجود غیر انتفاعی تنظیموں کے لیے کام کرنےوالے لوگ ہی، تارکین وطن سے متعلق قانونی مشورہ دے سکتے ہیں یا تارکین وطن کے آپ کے معاملے میں آپ کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔ فریب کاران محض آپ کے پیسے اینٹھنے کے لیے گرین کارڈز اور تارکین وطن سے متعلق دیگر مراعات کا وعدہ کر سکتے ہیں۔ کچھ عمومی مثالیں وہ نوٹری یا صلاح کار ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ وہ آپ کی مدد کریں گے اور ان کے پاس فوری طور پر گرین کارڈ حاصل کرنے کا ایک آسان راستہ ہے ۔ جیسے بائیڈن انتظامیہ کے نئے بلوں کی معرفت ، یا جو تارکین وطن سے متعلق حکام کے ساتھ خصوصی اثر و رسوخ رکھنے کا دعوی کرتے ہیں۔ ان دعووں پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے۔ اٹارنی اور الحاق یافتہ نمائندوں کو دستیاب اختیارات نیز خطرات کے بارے میں آپ کے ساتھ ہمیشہ ایمانداری برتنی چاہیے ۔ چاہے بری خبر ہی کیوں نہ ہو۔ فراڈ سے بچنے میں آپ کی مدد کے لیے یہ کچھ دیگر تجاویز ہیں:
٭ یقینی بنائیں کہ آپ تارکین وطن سے متعلق کسی سادے یا نامکمل فارموں پر دستخط نہیں کرتے ہیں، اور دستخط کرنے سے پہلے فارموں کو ہمیشہ دھیان سے پڑھیں۔ یاد رکھیں، حکومت کے پاس آپ کے دستخط سے جمع کرائی گئی کسی بھی چیز کے لیے آپ ذمہ دار ہیں۔
٭ اپنی اصل دستاویزات کسی کے پاس مت چھوڑیں ۔ اس کے بجائے، کاپیاں بنا لیں۔
٭ اپنی جانب سے حکومت کے پاس دائر کردہ تمام فارموں کی کاپیاں لینے کو یقینی بنائیں۔
٭ ایک تحریری رسید طلب کریں جس میں آپ کے فراہم کنندہ کا نام اور پتہ شامل ہو اور آپ کو موصول ہونےوالی خدمات بیان کی گئی ہوں۔
٭ شبہ ہونے پر، آپ ہمیشہ دوسری رائے لے سکتے ہیں۔
اگر آپ کو شبہ ہوتا ہے کہ کوئی آپ کے ساتھ بد دیانتی کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو اپنی زبان میں شکایت درج کرانے کے لیے آپ 311 پر کال کر کے اور “immigration service provider” (ترک وطن سے متعلق خدمت فراہم کنندہ) بول کر یا nyc.gov/dcwp پر NYC محکمہ برائے صارفین اور کارکن کا تحفظ (Department of Consumer and Worker Protection, DCWP) کی ویب سائٹ ملاحظہ کر کے ان کے بارے میں شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ شکایت درج کرانے کے لیے آپ کو اپنا نام یا اپنے تارکین وطن کی حیثیت بتانا ضروری نہیں ہے۔ بد دیانتی کا شکار ہونے سے کیسے بچیں اس بارے میں اضافی وسائل، بشمول آپ کی زبان میں دستیاب وسیلے کے رہنما کے لیے، براہ کرم nyc.gov/immigrantfraud ملاحظہ کریں۔ چونکہ ہم تارکین وطن سے متعلق پالیسی میں انتہائی اہم تبدیلیوں کی حمایت کرتے رہتے ہیں، لہذا ہم چاہتے ہیں کہ نیو یارک کے ہر باشندے کو درکار معلومات اور تعاون کے لیے بھروسہ مند وسائل طلب اور ان تک رسائی حاصل کرنے کے اپنے حق کے ذریعے انہیں با اختیار بنایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here