پاکستان اور امریکی فرم کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط خوش آئند قرار

0
50

اسلام آباد(پاکستان نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میریکل سالٹ ورکس اور پاکستان منرل ڈیولیپمنٹ کارپوریشن کے درمیان معاہدے پر دستخط کو خوش آئند قرار دیدیا۔ صدر مملکت عارف علوی سے نمک اور معدنیات کے شعبے کی امریکی کمپنی کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وفد نے صدر کو نمک کی کان کنی، پراسیسنگ اور مارکیٹنگ میں کمپنی کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی۔ دوران ملاقات صدر عارف علوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے برآمدات بڑھانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے، پاکستان غیرملکی کمپنیوں کیساتھ باہمی طور پر فائدہ مند کاروباری شراکت داری چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز کے فروغ کا خواہاں ہے، پاکستانی نمک کی بہتر پراسیسنگ، پیکجنگ اور مارکیٹنگ سے قدر میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ عارف علوی نے کہا کہ پاکستانی نمک اعلی معیار اور انتہائی کم سرمایہ کاری سے حاصل کیا جاسکتا ہے، حکومتی سرمایہ کاروں کو سہولیات پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here