ساؤتھ ویسٹ ائیرلائن کا باحجاب مسلم خواتین کیساتھ ہتک آمیزرویہ

0
360

ڈیلاس (پاکستان نیوز) ساوتھ ویسٹ ائیر لائن میں مسلم خواتین کو حجاب پہننے پر ایک مرتبہ پھر ہتک آمیز رویہ کا سامنا کرنا پڑا گیا ، فاطمہ نامی خاتون کو سائوتھ ویسٹ ائیر لائن کی ائیرہوسٹس کی جانب سے ہتک آمیز سلوک کا نشانہ بنایا گیا ہے ، فاطمہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وہ اپنی بہن کی پیچھے والی سیٹ پر بیٹھی تھی کہ ائیر ہوسٹس نے انہیں حجاب اوڑھنے اور انگریزی نہ بول سکنے پر وہاں سے اٹھا کر پیچھے والی سیٹوں پر بھیج دیا جیسے ہم کوئی دہشتگرد ہوں ، فاطمہ نے بتایا کہ جب ہم نے اپنی سیٹوں سے اٹھنے سے انکار کیا تو ائیرہوسٹس نے کہا کہ وہ جہاز کو ایمرجنسی لینڈنگ میں نیچے اتار لیں گی جس پر مجبوری میں ہمیں پیچھے والی سیٹوں پر جانا پڑا ، فاطمہ نے بتایا کہ ہماری شکایت کے باوجود سائوتھ ویسٹ ائیر لائن نے کوئی نوٹس نہیں لیا ۔فاطمہ نے کہا کہ وہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here