اسلام آباد (پاکستان نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے فاطمہ یاسمین کو3 سال کی مدت کے لیے سیکٹرز اور تھیمز کی نائب صدر مقرر کر دیا۔ بنک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یاسمین کی اگست کے آخر میں ایشیائی ترقیاتی بنک میں شمولیت متوقع ہے۔ وہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے نئے آپریٹنگ ماڈل کے تحت نئے بنائے گئے سیکٹرز گروپ اور موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے محکمے کے انتظام کی ذمہ دار ہوں گی۔ فاطمہ یاسمین اس وقت بنگلہ دیش کی وزارت خزانہ کے فنانس ڈویژن میں سینئر سیکرٹری ہیں۔