کورونا لاک ڈاﺅن ،جولائی میں1.8فیصد نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں

0
107

نیویارک (پاکستان نیوز) حکومت کورونا لاک ڈاﺅن سے پیدا ہونے والی بے روزگاری کو ختم کرنے میں پوری طرح کامیاب نہیں ہو سکی ہے ، جولائی کے مہینے میں صرف 1.8 ملین نئی ملازمتیں ہی پیدا کی جاسکی ہیں ، نئی ملازمتوں کے پیدا ہونے سے بے روزگاری کی شرح میں معمولی کمی ضرور واقع ہوئی ہے ، جون میں بے روزگاری کی شرح 11.1 فیصد تھی جوکہ جولائی میں کم ہوکر 10.2 فیصد تک پہنچ چکی ہے ، اعدادو شمار کے مطابق جولائی میں نئی ملازمتیں پیدا ہونے کی شرح کافی سست اور کم رہی ہے ، دو مہینوں کے دوران 7.5 ملین نئی ملازمتیں پیدا کی جا سکی ہیں جوکہ امریکی تاریخ میں ملازمتوں میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here