زرمبادلہ ذخائر میں بڑی گراوٹ ریکارڈ

0
357

لاہور(پاکستان نیوز) زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہی ہفتے کے دوران بڑی گراوٹ، چند روز میں مجموعی ذخائر تقریبا نصف ارب ڈالرز کی کمی سے 17 ارب ڈالرز کی سطح پر آگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی آنے کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران خزانے سے ڈالرز کا مزید اخراج ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 8 اپریل تک ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 45 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 2 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔ مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 47 کروڑ ڈالر کمی سے 10 ارب 85 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ دیگر بینک کے ذخائر میں 2 کروڑ اضافے سے 6ارب 15 کروڑ ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here