امیگریش درخواستوں میں انصاف اورقانون کو ترجیح دیتے ہیں:ڈائریکٹر جوڈو

0
138

واشنگٹن (پاکستان نیوز)امریکا کی شہریت اور امیگریشن کی ویب سائٹ یو ایس سی آئی ایس کے ڈائریکٹر جوڈو ایم نے کہا کہ ادارے میں انصاف ، دیانتداری اور تمام افراد سے برابری کی بنیاد پر سلوک کو ہمیشہ ترجیح دی جاتی ہے اور اس کو ہر صورت برقرار رکھنے کا عزم کر رکھا ہے ، انھوں نے کہا کہ ہم بطور ادارہ تمام امیگریشن درخواستوں کو ایک ہی قانون اور نظر کے ساتھ پراسیس کرتے ہیں ، درخواستوں میں کبھی بھی قومیت ، شہریت ، مذہب اور ترجیح نہیں دی جاتی ہے بلکہ قوانین کو ترجیح دیتے ہوئے ہر درخواست کو اس کے مساوی قانون کے تحت منظور یا مسترد کیا جاتا ہے ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ تارکین کو کوئی بھی درخواست فائل کرنے سے ہماری ویب سائٹ پر متعلقہ معلومات کو ضرور پڑھنا چاہئے تاکہ درخواست رد ہونے کے امکانات کم سے کم رہیں، ڈائریکٹر یو ایس سی آئی ایس کے مطابق ہماری پالیسی صرف قوانین پر ترجیح رہتی ہے، اور یہ ہی ہمارا بنیادی اصول ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here