افتتاحی تقریب میں حافظ عمران نے قرآن پاک کی تلاوت کی ، محمد جاوید، سمینہ یاسمین، محمد اسحاق سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات نے حصہ لیا ،شرکا میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے
شرطیہ کم قیمت پر بہترین کوالٹی کی اشیا فروخت کرتے ہیں،ساجد بیگ نے افتتاحی تقریب کو کامیاب بنانے پر اپنے بھائی ڈاکٹر شاہد رسول کا خصوصی شکریہ ادا کیا
نیویارک(پاکستان نیوز) لانگ آئی لینڈ اور کوئنز کے سنگم میں ’’نیو ہانڈ پارک‘‘ کے علاقے میں ’’پاکستانیوں کا پہلا سب سے بڑا گروسری سٹور‘‘ کا گزشتہ دنوں افتتاح ہوا، افتتاح کے موقع پر کمیونٹی کی بڑی اہم شخصیات نے حصہ لیا، معروف بزنس مین برادر ساجد بیگ ’’حلال فوڈ بازار‘‘ کے اونر ہیں انہوں نے بتایا کہ ہم شرطیہ کم قیمت اور بہترین کوالٹی کی اشیاء فروخت کرتے ہیں اور ایک ہی چھت تلے آپ کو ہر قسم کی گروسری دستیاب ہے،ا نہوں نے کہا کہ ہمارے اسٹور پر تازہ گوشت، چکن دستیاب ہے اور تمام دوسرے حلال مارکیٹ سے کم قیمت پر ہے انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی گروسری اسٹور ’’حلال فوڈ بازار‘‘ میں ریسٹورنٹ بھی شروع کر رہے ہیں جہاں آپ کے سامنے تازہ گوشت و چکن آرڈر پر تیار ہوگا اس طرح آپ ہر قسم کی گروسری بھی کریں اور ساتھ اپنی فیملی کے ہمراہ ریسٹورنٹ کے تازہ کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوں، حلال فوڈ بازار کے افتتاح کے موقع پر معروف شخصیت حافظ عمران نے قرآن پاک کی تلاوت وترجمہ سے تقریب کا آغاز کیا اور دعا کرائی۔ برادر ساجد بیگ کی والدہ نے اپنے مبارک ہاتھوں سے فیتہ کاٹ کر فوڈ بازار کا افتتاح کیا، اس موقع پر مسز ساجد بیگ نے اپنے مختصراً خطاب میں تمام شرکاء کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ آپ سب کو تازہ اور سستی گروسری فراہم کریں ساجد بیگ نے ہر کسٹمر اور ہر مہمان کیلئے گفٹ تقسیم کئے جس میں مکہ سے منگوایا گیا آبِ زم زم سب کی توجہ کامرکز رہا۔ برادر ساجد بیگ نے اپنے تمام ورکروں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی انتھک محنت سے آج ہم کامیابی کیساتھ افتتاح کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے خصوصاً اپنے بھائی ڈاکٹر شاہد رسول کا خصوصی شکریہ ادا کیا، ان کے علاوہ محمد جاوید، سمینہ یاسمین، محمد اسحاق، شہناز اسحاق، یوسف چودھری، عامر چودھری، انور بلو، ارم عرفان، محمد عرفان، پرویز ملک، شمیم ملک، شفیق گجر، ہمیرہ شاہد، نسیم شاہد، محمد شفیق، برادر سعید اور سُندر شامل ہیں۔