کراچی (پاکستان نیوز) شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کے منظر عام سے غائب ہونے پرسوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا، پیپلزپارٹی سوشل میڈیا کی خبروں کی تردید کررہی ہے لیکن پارٹی کی جانب سے آصف زرداری کی تصاویر تک شیئر نہ کرنا معاملات کو گھمبیر بنا رہا ہے۔سوشل میڈیا کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماو¿ں نے کہا آصف زرداری بالکل ٹھیک ہیں۔سابق صدر کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگومیں کہا سوشل میڈیا پر شوشہ چھوڑا جارہا ہے ،آصف زرداری کو بہت سی بیماریاں ہیں لیکن ان کی صحت پہلے سے بہتر ہورہی ہے ، اس سوال پر کہ آصف زرداری کی ایک تصویر سارے معاملے کو حل کر سکتی ہے ۔،عامر فرید پراچہ نے سابق صدر سے بات کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
سینئر پی پی رہنما سلیم مانڈوی والا نے سوشل میڈیا کی خبروں کو آصف زرداری کیخلاف پراپیگنڈہ قرار دے دیا۔ترجمان بلاول ہاو¿س نے کہاسابق صدر بیمارضرورہیں مگران کے متعلق سوشل میڈیا پرجودعوے کیے جارہے ہیں ان میں صداقت نہیں۔پیپلزپارٹی کے معتمد ترین ذرائع کا کہنا ہے سابق صدرکمردراوررعشہ کی شدت بڑھ جانے کی وجہ سے علیل تھے تاہم طبی امداد کے بعد ان کی صحت اب کافی بہترہے۔