یوم القدس پر جلوس گاڑیوں میں نکالے جائیں گے: ایرانی صدر

0
552

تہران (پاکستان نیوز) ایرانی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وباءکی تناظر میں اس سال یوم القدس پر مظاہرے کاروں کی مدد سے کیے جائیں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران میں رمضان کے آخری جمعے کو اسرائیل کی مخالفت اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی میں ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اس بار یوم القدس کے موقع پر روایتی جلوس اور احتجاجی ریلیاں گاڑیوں میں قافلوں کی صورت میں نکالی جائیں گی۔ صدر روحانی نے مزید کہا کہ قافلوں کا راستہ پاسداران انقلاب کے متعلقہ اہلکار طے کریں گے۔
یوم القدس ہر سال رمضان کے آخری جمعے کے دن ایران میں منایا جاتا ہے۔ یہ دن 1967 کی جنگ کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں اسرائیل نے مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس کا مقصد اسرائیل کی مخالفت اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔ ایران میں یہ دن ہر سال ملک گیر سطح پر منایا جاتا ہے اور اس موقع پر تمام شہروں میں ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔
حسن روحانی نے واضح کیا کہ اس سال جلسے جلوس کاروں میں نکالنے کا فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ان کے بقول ملک کے ان حصوں میں بھی پیدل احتجاج کرنے پر پابندی عائد ہے، جنہیں کووڈ انیس سے پاک قرار دیا جا چکا ہے۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here